Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanسرحد پر پاک فوج کا افغان فورسز کو منہ توڑ جواب

سرحد پر پاک فوج کا افغان فورسز کو منہ توڑ جواب


— فائل فوٹو

پاک افغان بارڈر پر نوشکی غزنالی سیکٹر میں افغان فورسز کی جارحیت کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دے دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے پاکستان کی پوسٹوں پر فائرنگ کی گئی، جس کے بعد پاکستان نے جوابی کارروائی میں افغان چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

فائرنگ کا تبادلہ پاک فورسز کی جانب سے باڑ کی مرمت کے دوران پیش آیا، پاکستان نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے افغان فورسز کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فورسز کی جوابی کارروائی میں افغان فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، افغان فورسز کی جانب سے بِلا اشتعال جارحیت پہلے بھی کی جا چکی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے مؤثر اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گا، پاکستانی سیکیورٹی فورسز علاقائی سالمیت پر کسی صورت حرف نہیں آنے دیں گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں