Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanسرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر آگئی

سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر آگئی


سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر آگئی، ملازمتوں سے متعلق رول17 اے ختم کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی ملازمتوں سے متعلق رول 17 اے ختم کردیا ، جس کے تحت اب سرکاری ملازمت کے دوران فوت ہونیوالے ملازم کے اہلخانہ کو نوکری نہیں ملے گی۔

پنجاب سول سرونٹس اپوئنٹمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروس رولز 1974 میں ترمیم کردی گئی، رول 17 اے کے تحت ملازمین کے اہلخانہ کو نوکری دی جاتی تھی۔

سرکاری ملازم کی وفات کی صورت میں اہلخانہ میں سے کسی ایک کو نوکری دی جاتی تھی۔

اس حوالے سے سیکرٹری ریگولیشنز سروسز نے رول 17 اے ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں