Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanسسرالیوں نے گلے میں پھندا ڈال کر بہو مارڈالی

سسرالیوں نے گلے میں پھندا ڈال کر بہو مارڈالی



( عرفان ملک ) سسرالیوں نے10لاکھ کابندوبست نہ کرنےپربہوکوگلےمیں پھنداڈال کرقتل کیا ،پولیس نے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں سسرالیوں نے بہو کو میکے کے گھر سے 10 لاکھ روپے نہ لانے پر گلے میں پھندا ڈال کر قتل کرلیا ، پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔ 

 پولیس کا کہنا ہے کہ سسرالی30 سالہ خاتون سحر بانو کی موت خودکشی قرار دیتے رہے تھے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق  سحر بانو کی شادی ایک سال قبل آصف نامی نوجوان سے تاج باغ میں ہوئی تھی  ،آصف اور اس کا والد عبدالرشید سحر بانو کو میکے سے 10لاکھ لانے کا کہتے تھے ،پیسوں کا انتظام نہ ہونے پر سحر کو پہلے بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ 
مزید تفتیش کیلئے پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کی ، بعد ازا ں لاش کو   ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔

 دوسری جانب  ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پرغازی آباد پولیس کا فوری ایکشن لیتے ہوئے  مرکزی ملزم شوہرآصف اور عبدالرشید گرفتارکرکے حوالات میں بند کرلیے۔
یہ بھی پڑھیں :بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں