Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanسمندری طوفان سے متعلق چھٹا الرٹ جاری

سمندری طوفان سے متعلق چھٹا الرٹ جاری


—فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات نے سمندری طوفان سے متعلق چھٹا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندری طوفان بحیرۂ عرب کے شمال مشرق میں موجود ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق طوفان کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی سے دور جا رہا ہے، بلوچستان کی ساحلی پٹی کی جانب بڑھتے ہوئے طوفان کا رخ عمان کی جانب ہو گا، طوفان سمندر میں ہی کمزور ہو کر ختم ہونے کا امکان ہے، کسی ساحل سے ٹکرانے کا امکان نہیں۔

طوفان کے دوران سمندر میں شدید طغیانی رہ سکتی ہے، سمندر میں ہوائیں 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ اور جھکڑ 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کو چھو سکتے ہیں۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 9 گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، یہ طوفان کراچی کے جنوب مغرب سے 200 کلو میٹر دور ہے، اورماڑہ کے جنوب، جنوب مشرق سے طوفان 220 اور گوادر کے مشرق اور جنوب مشرق سے طوفان 380 کلو میٹر دور ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج وقفے وقفے سے گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے، اس دوران کراچی میں 60 سے 70 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ 

اس کے علاوہ بدین، ٹھٹہ، سجاول، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان اور سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ماہی گیر یکم ستمبر تک گہرے سمندر میں نہ جائیں، یکم ستمبر تک بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں