Monday, December 23, 2024
ہومPakistanسموگ: لاہور آج بھی دنیا کا آلودہ ترین شہرقرار

سموگ: لاہور آج بھی دنیا کا آلودہ ترین شہرقرار



لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی دارالحکومت لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پھر پہلے نمبر پر آگیا۔
باغوں کے شہر لاہور میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 303 ریکارڈ کی گئی، کینٹ کے علاقے کا ایئرکوالٹی انڈیکس 519 پر جا پہنچا، یو ایس قونصلیٹ کے علاقے میں اے کیو آئی 410 ریکارڈ کیا گیا، ایم ایم عالم روڈ گلبرگ میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 318 رہی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق باغوں کے شہر لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 12 جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر میں ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد تک جا پہنچا۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ لاہور میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں