(کومل اسلم،عرفان ملک)پنجاب حکومت نے سموگ کوکنٹرول کرنے کیلئےاقدامات اٹھانےکی تیاری کر لی۔
تمام سرکاری گاڑیوں کو سموگ فری کرنے اور10سال پرانی تمام سرکاری گاڑیوں کوچلانےپرپابندی لگانےکی تجویز زیر غور ہے ۔سکولوں کو 2 یا 3 روز آن لائن چلانے کی تجویز پر کام شروع کر دیا گیا ہے،سرکاری دفاتر میں آدھے ملازمین سے کام لیا جائے گا،آدھے ملازمین ایک روز اور آدھے ملازمین دوسرے روز دفتر آئیں گے،پرائیویٹ دفاتر میں جمعہ کے روز ورک فرام ہوم کی تجویز زیر غورہے ۔
جمعہ اور ہفتہ کو سرکاری طور پر چھٹی،8بجےدکانیں اورمارکیٹ بندکرنے اورسکولوں میں 50 فیصد حاضری رکھنے کی تجویززیرغورہے، دوسری طرف 50فیصد طلباکو ایک روز اور باقی 50 فیصد کو دوسرے روز بلانے کی تجویز بھی زیر غور، اطلاعات ہیں کہ تمام اقدامات فروری تک لاگو رہیں گے۔
دوسری طرف لاہور پولیس بھی ماحولیاتی تحفظ کے لئے سرگرم ہے ،سموگ کی رو ک تھام کیلئے 200مقدمات درج،212ملزمان گرفتار کر لئے،فیول، تار کول اور کاربن بورڈ جلانے پر 8ملزمان کوگرفتار کیا گیا جبکہ کنسٹرکشن مٹیریل کے87ملزمان ، فصلوں کی باقیات جلانے پر18اورسٹی ڈویژن میں انسدادِ سمو گ کے57ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔کینٹ میں 75، سول لائنز21، صدر6، اقبال ٹاؤن میں 5 اور ماڈل ٹاؤن میں 48ملزمان گرفتارکئے گئے ہیں ۔ اس ضمن میں سی سی پی اور لاہور نے کہا کہ سموگ کاباعث بننےوالےعناصرکیخلاف زیرو ٹالرنس کارروائیاں جاری ہیں،فضائی آلودگی کےپیش نظرجاری حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔