Monday, December 23, 2024
ہومPakistanسموگ کے خاتمے کیلئے کلائیمٹ ڈپلومیسی کی تجویز پر اتفاق

سموگ کے خاتمے کیلئے کلائیمٹ ڈپلومیسی کی تجویز پر اتفاق



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے سموگ میٹیگیشن اینڈ کلائیمیٹ ریزیلینس کا پہلا اجلاس ہوا۔جس میں سموگ کے خاتمے کیلئے کلائیمیٹ ڈپلومیسی کی تجویز پر اتفاق کیاگیا۔سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے سموگ میں کمی اور خاتمے کے جامع پلان کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔اجلاس کوسموگ فیکٹرز کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے عمل سے آگاہ کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایاگیا کہ انڈسٹری میں نصب کیمروں سے کنٹرول روم دھواں چھوڑنے والی فیکٹریز کی مانیٹرنگ جاری ہے -انڈسٹری اور گاڑیوں کی ای میپنگ کی جارہی ہے – قصور میں 55 رائس ملز پر دھواں کو کنٹرول کرنیوالے آلات نصب کیے گئے ہیں -پنجاب میں چاول کی تقریباً 19 فیصد کی کٹائی ہو چکی ہے جبکہ سموگ کا تناسب 0.9 سے بھی کم ہے-ایکو واچ ایپ کے ذریعے دیجیٹل مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے -دھواں چھوڑنے والے اسفالٹ پلانٹ بلا تفریق سیل کیے جارہے ہیں -انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی پہلی مرتبہ فیول کی کوالٹی چیک کر رہی ہے -زیر تعمیر پراجیکٹس میں گرد و غبار کے سدباب کیلئے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں –

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ دنیا کو ماحولیاتی بہتری کے لیے حکومت پنجاب کی کاوشوں سے متعلق بتانا چاہتے ہیں – ماحول کی بہتری انسانیت کی بہترین خدمت ہے – وزیر اعلیٰ  نے ماحولیاتی بہتری کے لیے سینئر منسٹر اور انکی ٹیم کی کاوشوں سراہا۔لاہور میں مجموعی ماحولیاتی صورتحال اور حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔پنجاب کے پہلے اجلاس میں سموگ ایکشن پلان کی منظوری دی گئی۔ اینٹی سموگ ایکشن پر ڈوذیر پیش کیا گیا۔

سینیٹر پرویز رشید،سینئر منسٹر مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری،صوبائی وزراء چوہدری شافع حسین، صہیب احمد بھرت، عاشق حسین کرمانی،خواجہ سلمان رفیق، ذیشان رفیق، بلال اکبر،کاظم پیرزادہ، معاون خصوصی ذیشان ملک، ایم پی اے ثانیہ، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، آئی جی، سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں