سندھ اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر مبینہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف احتجاج کی کال پر سخت حفاظتی اقدامات، مختلف سڑکوں پر پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کردیں۔
احتجاج کی کال جی ڈی اے اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے دی گئی ہے۔ پولیس نے احتجاج کرنے والے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جمعیت علمائے اسلام (ف) نے بھی سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
سندھ کے مختلف شہروں سے جے یو آئی کے قافلے کراچی پہنچ رہے تھے، تاہم شاہراہ فیصل سمیت سندھ اسمبلی کے اطراف ریڈ زون میں کنٹینر کھڑے کر کے راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ سندھ حکومت نے ریڈ زون میں دفعہ 144 بھی نافذ کر دی ہے۔