کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کی، جس میں دونوں وزرائے اعلیٰ نے سمگلنگ اور ڈرگ مافیا کے خلاف مشترکہ اقدامات پراتفاق کیا۔
سید مراد علی شاہ نے سرفراز بگٹی کو بلوچستان کا بلامقابلہ وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد دی،وزیراعلیٰ سندھ نے گوادر میں فلاحی اقدامات کے حوالے سے اپنے ہم منصب سے بات چیت کی۔ کہا پی ڈی ایم اے سندھ نے گوادر میں نکاسی آب کی سات مشینیں بھیجی ہیں،پی ڈی ایم اے سندھ اور بلوچستان پی ڈی ایم اے رابطے میں ہے اگر کسی دیگر مشینری کی ضرورت ہوئی تو گوادر بھجوادی جائے گی۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا گوادر میں پانی کی نکاسی اور دیگر بحالی کے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔
دونوں وزرائے اعلیٰ نےاتفاق کیا کہ بہت جلد دونوں صوبوں کی سرحدوں پر قانون شکنوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔