Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanسندھ حکومت کا کاشتکاروں کو گندم کا بیج مارکیٹ سے کم قیمت...

سندھ حکومت کا کاشتکاروں کو گندم کا بیج مارکیٹ سے کم قیمت پر دینے کا فیصلہ



(ویب ڈیسک)سندھ حکومت نے کاشتکاروں کو اعلی کوالٹی کا گندم کابیج مارکیٹ سے کم قیمت پر دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ‎

محکمہ زراعت سندھ نے اعلی کوالٹی کاگندم کابیج مارکیٹ سے 300روپے کم قیمت پر دینے کا فیصلہ کرلیا، سندھ سیڈ کارپوریشن نے کاشتکاروں کےلئے اعلی کوالٹی کے گندم کے بیج بیسک کی قیمت7ہزار روپے مقرر کردی۔

ایم ڈی سندھ سیڈ کارپوریشن کا کہنا ہے کہ ہاریوں کےلئے سرٹی فائیڈسیڈگندم کے بیج کی قیمت6ہزار روپے مقرر کردی ہے، کسان محکمہ زراعت کی سیڈکارپوریشن سے منظورہ شدہ گندم کا بیج خریدسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سٹاک ایکسچینج میں تیزی تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کرگیا

ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ سیڈکارپوریشن نے مارکیٹ سے گندم کے بیج کی قیمت 300 روپے کم رکھی ہے، کسان سندھ سیڈ کارپوریشن کے گھوٹکی، سیٹھارجہ اور کوٹڈیجی کے سرکاری سینٹرز سے گندم سیڈ کا بیج خرید سکتے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں