Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanسندھ: لاپتہ شہریوں کی بازیابی کیلئے جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک...

سندھ: لاپتہ شہریوں کی بازیابی کیلئے جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس بلانے کا حکم


سندھ ہائی کورٹ—فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیوایم کے کارکن سمیت دیگر لاپتہ شہریوں کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس بلانے کا حکم دے دیا۔

دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شہری قاضی اعجاز الدین سرجانی ٹاؤن سے لاپتہ ہیں، ان کی اہلیہ نے بتایا ہے کہ ان کا شوہر ایم کیو ایم کا رکن بھی تھا۔

تفتیشی افسر نے مزید بتایا کہ معلوم ہوا ہے کہ وہ اسٹیٹ ایجنسی کا کام بھی کرتا تھا، شہری کے دوستوں سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ اس نے کافی قرضے لیے ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ خود لاپتہ ہوا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ شہری کی گمشدگی کا مقدمہ بلال کالونی پولیس اسٹیشن میں درج ہے۔

عدالت نے لاپتہ شہریوں کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس بلانے کی ہدایت کرے ہوئے سماعت 4 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں