کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ پریمئیر کرکٹ لیگ کے افتتاحی میچ میں حیدرآباد بہادرز نےکراچی غازیز کو 31 رنز سے مات دے دی ۔ جمعے کی شب نشنل اسٹیڈیم میں حیدرآباد بہادرز نے 189 رنز اسکور کیے تھے۔جواب میں کراچی غازیز کی ٹیم 158 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ سیاستدانوں کو میچ کھیلنے کی کیا ضرورت ہے وہ تو ویسے ہی عوام سے کھیل رہے ہیں، میں خود سے افتتاحی تقریب میں شریک نہیں ہوا، میں نے خود مشورہ دیا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کو بلائیں۔اختتامی تقریب میں وزیراعظم کو مدعو کریں، گورنرسندھ نے کہا کہ شاہنواز دھانی مڈل کلاس فیملی سے آگے آیا، ملک برادران کی یہ سوچ تھی کہ ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائے، پورے سندھ سے 10 ہزار بچوں کے ٹرائلز لئے گئے، جہاں میرٹ اور ٹیلنٹ ہوتا ہے اسٹارز وہیں سے نکلتے ہیں، ایس پی ایل سے اسٹارز نکل کر آگے جائینگے، میں نے ملک برادران سے شروع میں ہی کہا تھا کہ میں آخر تک آپ کیساتھ رہوں گا، انہوں نے کہا کہہم نے امریکہ اور انگلینڈ میں روڈ شوز کئے، ٹیم مالکان بھی ہمارے ساتھ روڈ شوز میں شریک ہوئے، چھ ٹیموں کے مالکان بھی حقیقی لوگ ہیں، کراچی والے کرکٹ کے مداح ہیں، انہیں اسٹیڈیم میں آنا چاہئے۔