گھوٹکی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈہرکی کے علاقے میں بھتہ خوری میں ملوث 4 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور کے مطابق چاروں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے، چاروں اہلکار سماجی برائیوں کی سرپرستی اور شہریوں کوُحراساں کرکے بھتہ وصول کرتے تھے، چاروں پولیس اہلکاروں کو حوالات میں بند کردیا ہے۔ایس ایس پی سمیر نورکا مزید کہنا ہے کہ شہریوں کی شکایت پر تحقیقات کے بعد کاروائی کی گئی ہے، چاروں پولیس اہلکاروں کا سی آئی اے سے تعلق ہے، اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل علی اکبر بھٹو،کانسٹیبل ربڈنو مھر، کانسٹیبل محمد ابراہیم مھر اور کانسٹیبل اخلاق احمد پتافی شامل ہیں، پولیس اہلکاروں کے خلاف شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزمان شہری کو بلیک میل کرکے رقم بٹور رہے تھے۔