سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف کیس کی سماعت کل سپریم کورٹ میں ہوگی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی فل کورٹ سماعت کرے گا۔ فل کورٹ سماعت کےلیے جسٹس مسرت ہلالی علالت کے سبب دستیاب نہیں۔
سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر گزشتہ سماعت 6 مئی کو ہوئی تھی، سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی تھی۔
6 مئی کو سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔
6 مئی کو سماعت کے دوران عدالت نے اٹارنی جنرل اور صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کیا تھا۔
تین رکنی بینچ نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے معاملہ لارجر بینچ کی تشکیل کےلیے ججز کمیٹی کو بھیجا تھا۔
سپریم کورٹ نے مخصوص اضافی نشستوں پر آنے والے ارکان کوووٹ دینے سے روک دیا تھا۔