Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanسوئی سدرن اور اسکے بورڈ سے متعلق خبروں پر پیٹرولیم ڈویژن کی...

سوئی سدرن اور اسکے بورڈ سے متعلق خبروں پر پیٹرولیم ڈویژن کی وضاحت


فوٹو: فائل

پیٹرولیم ڈویژن کی سوئی سدرن گیس کمپنی اور اس کے بورڈ سے متعلق خبروں کی وضاحت آگئی۔ 

پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ایس ایس جی سی کی چیئرپرسن بورڈ آف ڈائریکٹرز کے خلاف مہم بدنیتی پر مبنی ہے۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ چیئرپرسن بورڈ آف ڈائریکٹرز شمشاد اختر کی قیادت میں ایس ایس جی سی نے اہم سنگ میل حاصل کیے۔ بورڈ نے بجٹ کے نظام، آڈٹ، مالیات کی حکمت عملی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ سندھ میں غیر حساب شدہ گیس 15 فیصد سے کم کر کے 7 فیصد تک کردی گئی ہے، نئی ایمپلائمنٹ ہینڈ بک بورڈ کی نگرانی میں تیار کی گئی ہے جس پر عمل درآمد جاری ہے۔

اعلامیہ کے مطابق حکومت نے شمشاد اختر کو بطور چیئرپرسن بی او ڈی ایک اور مدت کےلیے نامزد کیا ہے، جس کےلیے انتخابات ہوں گے۔

پیٹرولیم ڈویژن تمام قانونی، مالیاتی معاملات میں ایس ایس جی سی بورڈ اور چیئرپرسن کی مکمل حمایت کرتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں