سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوات میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ کے دوران 2 بھائی جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق سوات کے علاقے بریکوٹ میں بچوں کی لڑائی بڑوں تک پہنچ گئی جس پر ایک فریق نے فائرنگ کر کے 2 بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ مقتولین کے والد اور چچا کو شدید زخمی کر دیا۔
پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا، تحقیقات شروع کر دی گئیں۔