سوات (ویب ڈیسک) سوات پولیس نے سٹی سنٹر میں خاتون کی جانب سے لڑکے کا فیشل کرنے پر سیلون بند کر دیا، پولیس نے 2 افراد کو حراست میں لے کر ایف آئی آر بھی درج کر لی۔
آج نیوز کے مطابق تھانہ رحیم آباد میں مقدمات درج کئے گئے ہیں، پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد نے سٹی سنٹر قمبر میں سیلون کھولا تھا جس میں مرد ہیر ڈریسر کے ساتھ خواتین ہیر ڈریسر بھی کام کر رہی تھی۔
پولیس کے مطابق جمعرات کی صبح ایک لڑکے نے سیلون میں خاتون ورکر سے فیشل کروانی کی ویڈیو بنائی تھی اور سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جوجنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔کئی لوگوں نے پوسٹ کیا کہ افطاری کے بعد عوام نکل کر اس دکان کو بند کرائے۔ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ایف آئی آر درج کی اور سیلون کو بند کرکے خواتین ورکرز کو واپس ان کے علاقوں میں بھیج دیا ہے۔