Monday, December 23, 2024
ہومPakistanسوات کے علاقہ مٹہ سمبٹ چیک پوسٹ پر نا معلوم افراد کی...

سوات کے علاقہ مٹہ سمبٹ چیک پوسٹ پر نا معلوم افراد کی فائرنگکانسٹیبل شہید



(24نیوز) سوات کے علاقہ تحصیل مٹہ کے   سمبٹ میں پولیس چیک پوسٹ پر نا معلوم شدت پسندوں نےحملہ کیا جس میں ایک کانسٹیبل نے جام شہادت نوش کرلیا۔ 

ڈی ایس پی انور خان کے مطابق حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا، پولیس کانسٹیبل کو زخمی حالات میں مٹہ ہسپتال منتقل کر دیا تھا،  جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ اس واقعے سے تھوڑی دیر پہلے ہی تیلگرام چیک پوسٹ پر بھی نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی سہولت کاری کا الزام، اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ گرفتار





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں