Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanسود کا خاتمہ اور مدارس کی رجسٹریشن جامعہ اشرفیہ لاہور کے علماء...

سود کا خاتمہ اور مدارس کی رجسٹریشن جامعہ اشرفیہ لاہور کے علماء کی مولانا فضل الرحمٰن کو مبارکباد



لاہور (ویب ڈیسک) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی ، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید ، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان  حافظ اسعد عبید صاحب، حافظ اجود عبید صاحب، مولانا زبیر حسناور مولانا مجیب الرحمٰن نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن  کو 26 ویں آئینی ترمیمی بل میں سود کے خاتمہ کی تاریخ کے تعین اور دینی مدارس کو حسب سابق سوسائٹی ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ کرانے کے طریقہ کار کوبحال کرانے پر مبارکباد دی اور   کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے والد  مولانا مفتی محمودؒ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک طرف ملک کو بہت بڑے سیاسی بحران و انتشار سے بچایا اور دوسری طرف سود کے خاتمہ اور دینی مدارس کی رجسٹریشن کے حوالہ سے اسلامی دفعات کو موجودہ آئینی ترمیمی بل میں شامل کراکر ملک و قوم کے وقار میں اضافہ اور پوری قوم کا سرفخر سے بلند کردیا ہے، مولانا فضل الرحمٰن  کا یہ روشن کردار تاریخ میں ہمیشہ سنہرے حروف میں جگمگاتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن  کے اس قابل فخر کردار و کارنامے سے ملک میں دینی قوتوں کو تقویت ملی اور ملک کی ترقی و استحکام اور اتحاد و یکجہتی میں اضافہ ہوگا۔ جامعہ اشرفیہ لاہور کے علماء نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن ، وفاق المدارس کے صدر جسٹس (ر) مفتی محمد تقی عثمانی  اور مولانا قاری محمد حنیف جالندھری   کی اپیل پر جمعۃ المبارک کو ملک بھر میں یوم تشکر مناتے ہوئے نوافل اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں