Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanسول ایوی ایشن نے خاتون کا 20لاکھ کا سامان رشتہ داروں کے...

سول ایوی ایشن نے خاتون کا 20لاکھ کا سامان رشتہ داروں کے حوالے کردیا



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خاتون مسافر کا 20 لاکھ روپے مالیت کا سامان اس کے رشتہ دار کے حوالے کر دیا گیا۔

 ترجمان سول ایوی ایشن علی الصبح فلائٹ سے لندن جانے والی خاتون مسافر بیگ ایئرلائن کاؤنٹر پر بھول گئی تھی۔اطلاع ملنے پر ڈی ایف او ڈیپارچر نے بیگ ڈھونڈ کر لوسٹ اینڈ فاؤنڈ میں جمع کرادیا۔  بیگ میں موجود اٹھ تولہ سونا، ایک لاکھ روپے، لیڈیز سوٹس اور دیگر اشیاء کی کل قیمت تقریباً بیس لاکھ روپے تھی۔رابطہ کرنے پر ایئرپورٹ منیجر کے دفتر میں بیگ خاتون مسافر کے بھتیجے کے حوالے کردیا گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں