Friday, December 27, 2024
ہومPakistan سول سرونٹس کی ملازمت کے تحفظ کا بل قومی اسمبلی میں پیش

 سول سرونٹس کی ملازمت کے تحفظ کا بل قومی اسمبلی میں پیش



(عثمان خان)سول سرونٹس کی ملازمت کے تحفظ کا بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا،بل خورشید شاہ نے پیش کیا۔

 بل  کے حوالے سے  وزیر قانون نے کہا کہ اس بل کو لاء اینڈ جسٹس کمیٹی کو بھیج دیں،بل میں بہت سی چیزیں ایسی ہیں جو بہت پیچیدہ  ہیں۔

 سپیکر ایاز صادق نے بل کے حوالے سے کہاکہ بل کو کابینہ کمیٹی کو ارسال کر دیتے ہیں، کمیٹی میں وزارت قانون کے افسران کو بلالیں۔

 پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا کہ بل کو کابینہ ڈویژن کی کمیٹی کو ہی ارسال کیا جائے۔  





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں