Wednesday, January 8, 2025
ہومPakistanسٹی پولیس آفیسر کی ہدایت پر عیدالفطر کا سکیورٹی پلان جاری 

سٹی پولیس آفیسر کی ہدایت پر عیدالفطر کا سکیورٹی پلان جاری 


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کی ہدایت پر عیدالفطر کا سکیورٹی پلان جاری کردیاگیا ضلع بھر میں 1094مساجد ہائے کی فول پروف سکیورٹی کیلئے1528پولیس افسران وملازمان ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے پلان کے مطابق عید کے بڑے اجتماع منعقد ہو نگے جن میں مساجد اور کھلی جگہ کے مقامات شامل ہیں ضلع گوجرانوالہ میں کل1094 مساجد کو کیٹگرائز کرتے ہوئے 10مساجد کو اے کیٹگری،25مساجد کو بی کیٹگری جبکہ1059مساجد کو سی کیٹگری میں رکھا گیا ہے،مساجد اور کھلی جگہ کے مقامات کی سیکورٹی کیلئے1528پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جن میں 13جی اوز، 15انسپکٹرز،321سب انسپکٹرز اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز،1102ہیڈ کانسٹیبلز اورکانسٹیبلزجبکہ 77لیڈی کانسٹیبلان شامل ہیں۔شہر بھر میں مختلف مقامات اورشہر کے خارجی و داخلی مقامات پرخصوصی ناکہ بندی پوائنٹ کے ذریعے مشکوک افراد کی چیکنگ کی جائے گی،اندرون شہر گشت کیلئے سپیشل پٹرولنگ ٹیمیں اور ایلیٹ کی ٹیمیں شاہراؤں پر گشت کریں گی۔

بازاروں اورپارکوں میں پولیس افسران و اہلکاران ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔اسلحہ کی نمائش،وال چاکنگ،بغیر سلنسراور شور پیدا کرنے والی گاڑیوں،پتنگ بازی، ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے والے کے خلاف اسپیشل موٹر سائیکل اسکواڈ اور تمام ڈولفن ٹیمیں متحرک رہیں گی۔سی پی او نے سکیورٹی پلان کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ میں خو د تما م ڈیو ٹی چیک کرو ں گا غفلت اور لا پر وا ہی ہر گز بر دا شت نہیں کی جا ئے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں