Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanسپریم کورٹ :آئینی بینچزکی 14 اور 15 نومبر کیلئے کاز لسٹ جاری 

سپریم کورٹ :آئینی بینچزکی 14 اور 15 نومبر کیلئے کاز لسٹ جاری 



 (امانت گشکوری)سپریم کورٹ نے آئینی بینچزکی 14 اور 15 نومبر کیلئے کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی آلودگی سے متعلق آئینی مقدمات سماعت کیلئے مقررکر دیئے گئے،ماحولیاتی آلودگی سے متعلق مقدمات 1993، 2003 اور 2018 کے ہیں،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بنچ کل مقدمات کی سماعت کرے گا۔

دوسری جانب قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعیناتی کیخلاف درخواست بھی سماعت کیلئے مقررکر دی گئی،قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریاض حنیف راہی کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کی گئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بنچ 14 نومبر کو سماعت کرے گا ،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے تعیناتی کیخلاف درخواست خارج کر دی تھی۔

ادھرعام انتخابات 2024 کا شیڈول تبدیل کرنے سے متعلق درخواست بھی سماعت کیلئے مقررکردی گئی،درخواست میں انتخابات فروری سے مارچ کے پہلے ہفتے میں منتقل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

اسی طرح بیرون ملک کاروبار اور اثاثے رکھنے والے ارکان اسمبلی کی نااہلی،سرکاری افسران کے غیرملکیوں سے شادی پر پابندی اورپی ڈی ایم حکومت میں ہونے والی قانون سازی کالعدم قرار دینے کی درخواستیں بھی مقرر کردی گئیں،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بنچ سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ میں آئینی بنچ 14 نومبر کو 18 آئینی مقدمات کی سماعت کرے گا،آئینی بنچ 15 نومبر کو 16 آئینی مقدمات کی سماعت کرے گا،ماحولیاتی آلودگی سے متعلق از خود نوٹس کیس میں جسٹس منصور علی شاہ بطور وکیل پیش ہوئے تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں