اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کی سماعت میں مختصر وقفہ کر دیاگیا،سپریم کورٹ کی آج کی عدالتی کارروائی براہ راست نشر ہو گی یا نہیں؟ فیصلہ مشاورت کے بعد ہوگا، لارجر بنچ میں شامل ججز آپس میں مشاورت کرنے چیمبر میں چلے گئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی،جسٹس امین الدین ، جسٹس جمال مندوخیل،جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ کا حصہ ہیں،بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔