کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے سندھ اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا، سپیکر آغا سراج درانی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں آج سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہو رہا ہے، پیپلزپارٹی کے اویس قادرشاہ اور ایم کیوایم کی صوفیہ شاہ کے درمیان سپیکر کی نشست پر مقابلہ ہو رہا ہے ، ڈپٹی سپیکر کیلئےپیپلزپارٹی کے نوید اینتھونی اور ایم کیو ایم پاکستان راشد خان مدمقابل ہیں۔
سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کیلئے کاغذات نامزدگی آج جمع کرائے جائیں گے جبکہ انتخاب کل ہوگا، نومنتخب وزیر اعلیٰ اگلے روز اپنے منصب کا حلف لیں گے۔