لاہور(کر ائم رپو رٹر)لاہور سمیت پنجاب بھر میں عیدالاضحی کے موقع پر پولیس نے سیکیورٹی پلان ترتیب دیدیا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثما ن انور کے مطابق مساجد، امام بارگاہوں اور نمازِ عید کے اجتماعات کے لیے سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت 26ہزار 500مساجد، امام بارگاہوں، 900کھلے عید کے اجتماعات پر 40ہزار اہلکار تعینات ہوں گے انہوں نے بتایا کہ لاہور میں نمازِ عید کے 5ہزار سے زائد اجتماعات کی سیکیورٹی پر 6ہزار اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ 498اسپیشل پولیس، 260کیو آر ایف ٹیمیں بھی سیکیورٹی پر تعینات ہوں گی انہوں نے پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے حوالے سے محکمہ داخلہ کے ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جائے کالعدم تنظیموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نگرانی کا عمل مزید موثر بنایا جائے، مساجد اور امام بارگاہوں کی چھتوں پر اسنائپرز اور سادہ لباس میں کمانڈوز کو تعینات کیا جائے۔
انہوں نے عید کی تعطیلات کے دوران پارکوں اور تفریحی مقامات کی سیکیورٹی کے لیے اضافی نفری تعینات کرنے کا بھی حکم دیا۔