Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanسیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر جرگہ میں شرکت کی:گورنر فیصل...

سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر جرگہ میں شرکت کی:گورنر فیصل کریم کنڈی



(عامر شہزاد)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر جرگہ میں شرکت کی،سپیکر اسمبلی کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس اہم مسئلے پر اجلاس بلایا۔

  فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس میڈیا کو کہا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں امن و امان کے لئے جرگہ ہوا،وزیر اعلیٰ نے امن کی بات کی تو آمادگی ظاہر کی،امن و امان کی صورتحال بگڑتی جا رہی تھی،سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر جرگہ میں شرکت کی۔

گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ سپیکر اسمبلی کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس اہم مسئلے پر اجلاس بلایا،سی ایم ہاؤس جرگہ میں تمام پارٹیوں کی نمائندگی تھی،تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کی کمیٹی بنائی ،احتجاج ہر کسی کا جمہوری حق ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی ہے ،پی پی پی کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،ہم سے زیادہ قربانیاں کسی پارٹی کے پاس نہیں ہیں، ذو الفقار علی بھٹو کو 50 سال بعد انصاف ملا۔ 

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا ملک کو آئین دینے والے کا عدالتی قتل ہوا،  45 سال عدالتوں نے اسے تسلیم کیا،پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ قربانیاں دی، مگر کبھی ریاست مخالف کوئی نعرہ نہیں لگایا،پریس کانفرنس کے بعد احتجاج کرنے والے جرگے میں شریک ہوں گا،جرگہ کا جو مطالبہ آئین کے مطابق ہو گا اسے تسلیم کیا جائے گا،افغانستان اور انڈیا کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے،افغانی عوام کو بھی سوچنا چاہئیے کہ پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والی اپنی سر زمین کے خلاف آواز اٹھائی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  بلاول بھٹو مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں