کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیمنٹ ڈسٹری بیوشن انڈسٹری کی ہڑتال، مارکیٹوں مین سپلائی بند ہونے سے سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں تین سوروپے تک اضافہ ہوگیا، دکاندار کہتے ہیں ہڑتال ختم نہ ہوئی توکاروبار ٹھپ ہوجائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال میں ٹیکسز کے نفاذ کے بعد دیگر اشیاء کی طرح سیمنٹ کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ہیں اور ٹیکس کے خلاف سیمنٹ سٹربیوشن انڈسٹری نے ہڑتال کر دی ہے ، سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 300 روپے تک اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد قیمت 1200 سے بڑھ کر 1500 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔
دوسری جانب بلڈنگ مٹیریل ، بجری ،ریت ،اینٹ اورسریا بھی مہنگا ہوگیا۔دکانداروں کاکہناہے سپلائی بند ہونے سے سیمنٹ کی قلت پیداہوگئی ہےہڑتال کچھ دن اور رہی تو کاروبار پوری طرح بند ہو جائے گا۔ ڈیلرز، دکانداروں اور خریداروں نے مطالبہ ہے کہ حکومت عوام کوریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کرے ۔