Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanسینیٹ سے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کا بل منظور

سینیٹ سے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کا بل منظور


فائل فوٹو

پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کے بل کی منظوری دے دی۔

سینیٹ اجلاس میں اسلام آباد مقامی حکومت ترمیمی بل پیش کرنے کی تحریک پیش کی گئی۔

سینیٹ اجلاس میں اسلام آباد مقامی حکومت ترمیمی بل کی تحریک منظور کی گئی جبکہ اپوزیشن نے بل پیش کرنے کی مخالفت کی۔

اس معاملے پر وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ بل قومی اسمبلی کی کمیٹی میں اتفاق رائے سے منظور ہوا تھا۔

اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ ترمیمی بل پیش کرنے کے خلاف شبلی فراز نے احتجاج کیا اور کہا کہ چاہے قومی اسمبلی جو بھی بل منظور کر لے ہمیں اپنا ذہن استعمال کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس قانون کو پھر دیکھیں گے، ہم ربر اسٹیمپ نہیں ہیں، یہ بل بدنیتی پر مبنی ہے، ایوان کو مذاق نہ بنائیں یا پھر سینیٹ کو بند کردیں۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ قائمہ کمیٹیاں مشاورت کےلیے بنی ہیں، ہمیں درست راستہ اختیار کرنا چاہیے، بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پہلے بھی اسلام آباد لوکل گورنمنٹ بل کو الیکشن ملتوی کرنے کے لیے استعمال کیا گیا، اس بل کو سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی میں بھیجیں، ہم بحث کریں گے۔

شبلی فراز نے کہا کہ یہ ایوان کی تضحیک ہے کہ کہا جائے کہ بل قومی اسمبلی سے پاس ہوکر آیا ہے، اگر ہم نے اپنا ذہن استعمال نہیں کرنا تو سینیٹ کو بند کردیں۔

چیئرمین سینیٹ نے بل سے متعلق کہا کہ حکومت کو تجویز دوں گا کہ بل وقت پر لائیں تاکہ قائمہ کمیٹی کے سپرد ہوسکے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں