Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanسیڈا کی خاتون افسر سے جنسی ہراسانی کا محتسب اعلیٰ نے نوٹس...

سیڈا کی خاتون افسر سے جنسی ہراسانی کا محتسب اعلیٰ نے نوٹس لے لیا



سندھ ایریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی (سیڈا) کی خاتون افسر کے ساتھ جنسی ہراسانی کے واقعے پر محتسب اعلیٰ نے نوٹس جاری کردیا۔

محتسب اعلیٰ نے سیڈا کے مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) اور جنرل مینجر (جی ایم) کو نوٹس جاری کردیے۔

محتسب اعلیٰ نے دونوں افسران کو 23 جنوری کو جواب جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ دونوں افسران پر خاتون افسر کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل گریڈ 18 کی خاتون افسر نے ایم ڈی فنانس پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔

خاتون افسر نے مینجنگ ڈائریکٹر سیڈا پریتم داس کو اپنے شکایتی خط میں کہا تھا کہ ایم ڈی فنانس نعیم میمن نے میرے بلوں کو جان بوجھ کر روکے رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ کچھ روز قبل اسلام آباد میں ہونے والی میٹنگ میں بھی انہوں نے نازیبا الفاظ استعمال کیے۔

خاتون افسر نے یہ بھی کہا تھا کہ واٹس ایپ گروپ میں بھی سرکاری گاڑی کی الاٹمنٹ کے حوالے سے ایک گفتگو کے دوران ایم ڈی فنانس نے مجھے کار کی آفر کرتے ہوئے لالچ دے کر متاثر کرنے کی کوشش کی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں