سیکیورٹی فورسز کے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں 2 خوارج ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جبکہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے۔