پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پہلے اجلاس کنٹریکٹ پر ڈائریکٹرز اور فلائٹ انسپکٹرز کی بھرتی پر تجویز دی گئی ہے۔
سیکریٹری ایوی ایشن احسن منگی کی زیرصدارت پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈائریکٹرز اور فلائٹ انسپکٹرز کےلیے عمر کی حد 60 سے بڑھا کر 65 سال کرنے کی بھی تجویز دی گئی۔
ذرائع کے مطابق تجربہ کار ڈائریکٹرز کی خدمات جاری رکھنے کےلیے فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی سی اے اے کی تجویز پر بورڈ ممبران نے معاملہ ایگزیکٹو کمیٹی کو بھیج دیا، بورڈ آف ڈائریکٹرز کا کہنا تھا کہ کمیٹی جو فیصلہ کرے گی اس کی منظوری دیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سے یورپی ملکوں کیلئے پروازوں کی بحالی پر اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔
ڈی جی سی اےاے کے مطابق اس حوالے سے یورپی یونین حکام سے 18 اور 19ستمبر کو اجلاس طے ہے۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پروازوں کی بحالی کا معاملہ جنوری میں برطانوی حکام سے ملاقات کے بعد طے ہوگا۔