Friday, December 27, 2024
ہومPakistanسی ٹی ڈی کے تیز رفتار ڈالے نے والدین کے اکلوتے بیٹے...

سی ٹی ڈی کے تیز رفتار ڈالے نے والدین کے اکلوتے بیٹے کو کچل دیا



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے دارالحکومت میں انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) کے تیز رفتار ڈالے نے والدین کے اکلوتے بیٹے کو کچل دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پوری میں سی ٹی ڈی کے تیز رفتار ڈالے (گاڑی) کی ٹکر سے گھر کے باہر کھیلتا ہوا 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور نے بچے کو کچلا اور پھر موقع سے فرار ہوگیا۔ والدین اکلوتے بیٹھے ریحان کی اچانک ناگہانی موت پر شدت غم سے نڈھال ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کو گاڑی کے نیچے روند کر ڈرائیور نے کچھ دیر کے لیے موبائل روکی اور پھر وہ وہاں سے فرار ہوگیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں