لاہور (کر ائم رپو رٹر) شاد باغ عامر روڈ گندے نالے سے 18 سالہ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ۔پولیس کے مطابق 18 سالہ رابعہ چند روز سے لا پتہ تھی جس کی لاش گندے نالے سے برآمد ہوئی ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ رابعہ کو بداخلاقی کے بعد قتل کیا گیا پولیس نے فرانزک ٹیم کے ہمراہ شواہد جمع کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاجبکہ لاش کو ایدھی رضاکاروں نے مردہ خانے منتقل کر دیا۔