Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanشارٹ ٹرم کڈ نیپنگ کےمتاثرہ کرپٹو ٹریڈر ارسلان ملک  کا دوست بھی...

شارٹ ٹرم کڈ نیپنگ کےمتاثرہ کرپٹو ٹریڈر ارسلان ملک  کا دوست بھی میدان میں آگیا



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد میں شارٹ ٹرم کڈ نیپنگ کےمتاثرہ کرپٹو ٹریڈر ارسلان ملک  کا دوست بھی میدان میں آگیا، سوشل میڈیا ٹرولز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

محمد عمیر حسین نامی شخص نے سوشل میڈ یا پلیٹ فارم فیس بک پر لکھا کہ ارسلان ملک کے ساتھ جو بھی ہوا ، اس حوالے سے سوشل میڈ یا پر بہت باتیں ہو رہی ہیں اور ہر کوئی میمز بنا کر شغل لگا رہا ہے۔انہوں نے سوشل میڈ یا ٹرولز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  اگر واقعی اس کے $300,000 کسی حکومتی افسر نے چرائے ہیں، تو اس میں حکومت سے سوال کرنے کے بجائے آپ اس پر میمز کیوں بنا رہے ہو؟۔انہوں نے کہا کہ آج اس کے ساتھ ہوا، کل ہمارے ساتھ بھی ہو سکتا ہے،مجھے اب بھی یقین نہیں آ رہا کہ یہ واقعی اس کے ساتھ ہوا لیکن اگر یہ سچ ہے، تو ذرا سوچو آپ کی غیر سنجیدگی ارسلان ملک پر کیا اثر ڈال رہی ہوگی؟
ارسلا ن ملک کے دوست نے سوال اٹھا یا کہ اس بات کو ایک ہفتہ ہو گیا ہےلیکن کیا اب تک کوئی انویسٹر یا ٹریڈر یا کوئی اسکیم کا شکار مارکیٹ میں سامنے آیا ہے؟نہیں نا؟ تو اس کا مطلب اگر یہ واقعی ہوا بھی ہے، تو یہ اس کا یا اس کے رشتہ داروں کا پیسہ ہوگا پھر۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اتنی بے حس قوم کیوں ہیں کہ کسی کے نقصان پر انجوائے کرتے ہیں؟ افسوس کا مقام ہے،اب کچھ لوگ بولیں گے کہ بھائی اس نے پیڈ گروپس یا کورسز بیچ کر یہ پیسہ کمایا ہے تو بھائی، یہ اس کا ٹیلنٹ ہے، اس نے آپ کے  آگے ہاتھ پیر  نہیں جوڑے تھے  کہ اس کا مال خرید لو؟





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں