سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن) شانگلہ کے علاقے میں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
شانگلہ کے علاقےبرباٹکوٹ کے مقام پر مسافر جیپ سواریوں کو لے کرجارہی تھی کہ بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 5 افراد جاں بحق ہوئے جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور امدادی سرگرمیاں شروع کیں۔ پولیس حکام کے نے بتایا کہ پسماندہ علاقہ ہونے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، دوسری جانب مقامی افراد کے مدد سے کھائی سے جاں بحق افراد کی لاشیں نکا لی جا رہی ہے۔