Thursday, January 2, 2025
ہومPakistanشدید گرمی میں ملک کے کئی شہروں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ

شدید گرمی میں ملک کے کئی شہروں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ


فائل فوٹو

شدید گرمی میں ملک کے کئی شہروں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

حیدرآباد کے کئی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانہ 12 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔

اس حوالے سے حیسکو کے ترجمان نے کہا کہ لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، امتحانات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی۔

ادھر سکھر کے شہری علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹوں جبکہ جیکب آباد، شکارپور اور کشمور میں 12 سے 14 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

ٹھٹھہ شہر اور گردونواح میں 14 سے 16 گھنٹوں، کمالیہ شہر میں 6 اور دیہی علاقوں میں 8 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

وہاڑی کے شہری علاقوں میں 4 سے 6 اور دیہی علاقوں میں 10 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

مینگورہ شہر میں 10، مضافاتی علاقوں 16 گھنٹوں سے زائد کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جبکہ بنوں میں 18سے 20 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کی و جہ سے کاروباری سرگرمیاں اور زندگی متاثر ہو رہی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں