Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanشرینگل: گاڑی دریائے پنچکوڑہ میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ایک...

شرینگل: گاڑی دریائے پنچکوڑہ میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ایک زخمی



(جان شیر) شرینگل کے علاقے بیلو کے مقام پر گاڑی پہاڑ سے ٹکرانے کے بعد دریائے پنچکوڑہ میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس ذرائع کی مطابق بارات میں جانے والی کار  مین کمراٹ روڈ پر بیلوو کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریائے پنجکوڑہ میں جاگری، اطلاع  ملتے ہی مقامی افراد کی بڑی تعداد ,ریسکیو اور سول ڈیفنس کے رضاء کار جائے حادثہ پہنچی اور دریا میں گرنے والے افراد کی تلاش شروع کردی، شرینگل پولیس کے زخمی اور مرنے والوں کو مقامی ہسپتال آر ایچ سی شرینگل منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، افسوسناک خبر آگئی

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں  ڈرائیور امان اللّٰہ ولد نادر خان سکنہ مجال خوڑ،  شیریں زادہ ولد گل فراز سکنہ ملوک خوڑ ، حارث ولد تاج اللّٰہ شامل ہیں، حادثے میں  احتشام ولد تاج اللّٰہ مینہ ڈوگ زخمی ہیں۔

واضح رہے کہ گاڑی دریائے پنچکوڑو سے تاحال نہیں نکالا جاسکا، البتہ اس کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں