Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanشمالی وزیرستان سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4خوارج ہلاک



(احمد منصور)شمالی وزیرستان میں دو مختلف واقعات میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 4خوارج ہلاک کر دیئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن سپن وام میں کیا گیا،جہاں فائرنگ کے تبادلے میں دو خوارج ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک دوسرے واقعہ میں پاک افغان بارڈر پر خوارج کے ایک گروپ کی در اندازی کو سکیورٹی فورسز نے روکا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج ہلاک اور2زخمی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ خارجی دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشنز کئے جا رہے ہیں،پاکستان کی سکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے پرعزم ہیں،آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ہر حال میں اپنی سرزمین سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں