میرعلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے بینک سٹاف کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں منیجر جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق میر علی سے بنوں جانے والے بینک سٹاف کی گاڑی پر شمالی وزیرستان میں نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں بینک منیجرجاں بحق ہوگئے جبکہ گاڑی میں بیٹھے دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ضابطے کی کارروائی اور طبی امداد کیلئےہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد بھاری نفری کو جائے وقوعہ بھیج کر شواہد اکھٹے کرلیے ہیں جبکہ تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔