پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شوکت محمود بسرا نے وفاقی وزیر دخلہ محسن نقوی سے فوری استعفے کا مطالبہ کردیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شوکت بسرا نے کہا کہ جو ظلم اور جبر ہورہا ہے، اس میں محسن نقوی ملوث ہے، فوری استعفی دیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈاکو راج ہے کسی کی جان، مال اور عزت محفوظ نہیں ، ہمارے کارکنوں سے دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ 2 ماہ بعد آپ دیکھیں گے دمادم مست قلندر ہوگا، ہم نے فیصلہ کیاہے اب ہمارے کنونشن نہیں رکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم جلسوں کی بھی اجازت لے رہے ہیں، پرویز الہی کی پارٹی کے لیے بڑی قربانیاں ہیں۔
شوکت بسرا نے یہ بھی کہا کہ صحافیوں کے لیے کالے قوانین بنائے جارہے ہیں، کسانوں سے گندم نہیں خریدی گئی، خیبر پختونخوا حکومت نے وہ گندم خریدی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کو لندن پلان کے تحت لایا گیا، اس وقت پاکستان میں بدترین حالات ہیں۔