Monday, December 23, 2024
ہومPakistan شوہر سے جھگڑا بیوی کا انوکھا اقداممویشیوں کو زہر دیدیا 

 شوہر سے جھگڑا بیوی کا انوکھا اقداممویشیوں کو زہر دیدیا 



(ویب ڈیسک) فیصل آباد میں شوہر سے جھگڑا ہونے پر ناراض بیوی نے غصے میں گھر کے مویشیوں کو زہر دے دیا، زہر کھانے سے لاکھوں روپے مالیت کی تین بھینسیں اور ایک قیمتی گائے ہلاک ہو گئی۔

پولیس کے مطابق ماموں کانجن کے نواحی گاؤں کے رہائشی ظفر اقبال کے چار مویشیوں کو زہر دے کر ہلاک کرنے کا انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے۔

پولیس کے مطابق ظفر اقبال نے الزام لگایا کہ اس کی بیوی نے ناراض ہونے پر مویشیوں کو زہر دیا جس سے تین بھینسیں اور ایک گائے ہلاک ہو گئی ہیں، جن کی مالیت 12 لاکھ روپے سے زائد تھی۔

پولیس کو اپنے بیان میں شوہر نے کہا کہ بیوی مویشی فروخت کرکے اپنی پہلی شادی سے بچوں کی مالی مدد کرنا چاہتی تھی، پیسوں کے تنازعے پر جھگڑا بڑھا اور بیوی نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

شوہر کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد خاتون گھر چھوڑ کر نامعلوم مقام پر چلی گئی، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں