Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanشوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس سے حکومتی عہدیدار کی...

شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس سے حکومتی عہدیدار کی ملاقاتبڑی یقین دہانی کرا دی



(24نیوز)لاہور:پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرمین اور مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے مبینہ طور پر شوہر کے تشدد کا شکار ہونے والی اداکارہ نرگس سے ملاقات کی اور انہیں انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

حنا پرویز بٹ نے اداکارہ سے ملاقات میں کہا کہ بتایا ایک پرٹیکشن آفیسر کو اُن کے ساتھ تعینات کردیا ہے جبکہ نرگس کو قانونی مدد اور ہر ممکن تحفظ بھی فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ خواتین پر گھریلو تشدد ایک سنگین مجرمانہ فعل ہے،  یہ کوئی معمولی بات نہیں مجرم کو سزا دلوائی جائے گی، ویمن پروٹیکشن اتھارٹی خواتین پہ تشدد پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی،  ہر خاتون کو مکمل انصاف اور تحفظ کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق خواتین پر تشدد حکومت کی ریڈ لائن ہے، اس واقعے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ حکومت کی پالیسی گھریلو تشدد کے واقعات پر انتہائی سخت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جے یو آئی کی اہم وکٹ گر گئی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں