Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanشکر گڑھ :بھارتی ساختہ بم ناکارہ بنا کر بڑی تباہی سے بچالیا...

شکر گڑھ :بھارتی ساختہ بم ناکارہ بنا کر بڑی تباہی سے بچالیا گیا



 (اشتیاق ربانی) شکرگڑھ میں بھارتی ساختہ اینٹی ہیومن  مائن برآمد کیا گیا ، جسے  بم ڈیسپوزل سکواڈ ( بی ڈی ایس) نے ناکار ہ بنا کر بڑی تباہی سے بچالیا گیا۔  

تفصیلات کے مطابق شکر گڑھ کے سرحدی علاقہ لمبڑیال کے کھیتوں سے مقامی لوگوں نے کھیتوں میں بھارتی ساختہ اینٹی ہیومن مائن دیکھا جس کے بارے میں مقامی سیکیورٹی حکام کو  بتایا ، پنجاب پولیس اور  بم ڈیسپوزل سکواڈ( بی ڈی ایس) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بم کو ناکارہ بنانے کیلئے کام شروع کیا۔ 

 حکام کا کہنا ہے کہ بم بھارتی ساختہ 20پاونڈ وزنی ہے جس کے پھٹنے سے تباہی ہو سکتی تھی لیکن بر وقت شہریوں کی اطلاع پر موقع پر پہنچ کر تحویل میں لے لیا ہے،جسے ناکارہ بنانے کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شانگلہ میں جیپ کھائی میں جا گری ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں