Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanشہباز شریف نے فون کر کے آج بلایا تھا، لیکن ہم مصروف...

شہباز شریف نے فون کر کے آج بلایا تھا، لیکن ہم مصروف ہیں، خالد مقبول صدیقی


–فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کل شہباز شریف کا فون آیا تھا، آج بلا رہے تھے، لیکن ہماری مصروفیات ہیں۔

ایک بیان میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ رات تک طے کر پائیں گے ہو سکتا ہے وہ آئیں یا ہم چلے جائیں، ن لیگ سے ایک دو روز میں بات چیت کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، میرا خیال ہے شہباز شریف کو یہاں آنا چاہیے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے کراچی سے الیکشن لڑنے کا ارادہ بدلا، ہم تیار تھے، ن لیگ کے لوگوں کے ساتھ ہم نے الیکشن میں تعاون کیا ہے، الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق 17 سیٹیں جیت چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سے ایم کیو ایم پاکستان نے 15 اور پیپلز پارٹی نے 7 سیٹیں جیتی ہیں، تمام الزامات کے باوجود ایم کیو ایم کو کراچی 35 سال سے ووٹ دے رہا ہے۔

ایم کیو ایم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس بریف کیس نہیں، بریف اسٹیٹمنٹ ہے، جس سے وسائل نچلی سطح پر منتقل کیے جاسکتے ہیں، ہم اس وقت جمہوریت کو ڈی ریل ہوتا دیکھنا نہیں چاہتے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سوا کروڑ لوگ ابھی بھی مردم شماری میں غائب ہیں، اگر ان سوا کروڑ لوگوں کو گن لیا جائے تو سندھ کی صورتحال تبدیل ہوجائے گی، جتنی سیٹیں ہم کراچی سے لیتے ہیں اتنی سندھ سے لینا شروع کردیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں