Wednesday, January 8, 2025
ہومPakistanشہباز شریف کے پارٹی صدارت کے استعفے کو بھاری دل سے قبول...

شہباز شریف کے پارٹی صدارت کے استعفے کو بھاری دل سے قبول کیا گیا، سعد رفیق


فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے پارٹی صدارت کے استعفے کو بھاری دل سے قبول کیا گیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ شہباز شریف کی بطور صدر کی خدمات کو سراہا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر کے الیکشن کے لیے راناثناء اللّٰہ کو چیف الیکشن کمشنر منتخب کیا گیا ہے، پارٹی کے جنرل سیکریٹری کے لیے میرا نام آیا تو اس کا مجھے علم نہیں۔

 خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن بڑے بھائی ہیں ان سے پیار و محبت کا فطری رشتہ ہے، ان کے ساتھ فطری ناراضی ہو سکتی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی کو وفاقی حکومت سے متعلق لفظی گولہ باری زیب نہیں دیتی، لگتاہے ان سے کام نہیں چلنا، اس لیے وہ چاہتے ہیں ایسی صورتحال پیدا کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی تاریخ ہے کہ وہ ہمیشہ انتشار پیدا کرتے ہیں، جب بھی ملک چلنے لگتا ہے وہ چلنے نہیں دیتے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں