Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanشہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں:مریم نواز

شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں:مریم نواز



 (24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یاد گار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز یوم دفاع کے موقع پر لاہور کینٹ میں یادگار شہداء پہنچیں انہوں نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، مریم نواز نے یاد گار شہداء پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس موقع پر پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے یومِ دفاع پر اپنے پیغام میں کہا کہ  شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،دھرتی کے لیے جان نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے،6 ستمبر  کا دن  کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ہمارے جوانوں نے اپنی لازوال قربانیوں سے ثابت کیا کہ قومیں جنگیں ہتھیاروں سے نہیں بلکہ ایمان و یقین سے جیتی جاتی ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج کا پاکستان  مضبوط ہے اور  دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ 

 آج پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہیں اور ہماری فوج پہلے سے بھی زیادہ پراعتماد ہے،  ایٹمی دھماکے کرنے والےمحمد نواز شریف کو سلام پیش کرتی ہوں، عوام مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے ہوں گے۔

یوم دفاع پر  بھارتی مقبوضہ کشمیر کے نہتے بے گناہ لوگوں کی عظیم قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں