لاہور(ویب ڈیسک) شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 82 لاکھ روپے بٹورنے والی خاتون لاہور سے گرفتار کرلی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن اسمگلنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون انسانی سمگلر کو دھر لیا، ملزمہ نےایک شہری سے70 لاکھ روپے لئے تھے جو کہ ملزمہ نے بیرون ملک بھجوانے کی غرض سے لئے اور واپس نہیں کئے۔
ملزمہ نے اپنے شوہر ماجد کیساتھ ملکر ایک شہری سے 12 لاکھ روپےبٹورے تھے، پولیس نے بتایا کہ ملزمہ گلشن کی رہائشی اور اس کی شناخت قراۃ العین کے نام سے ہوئی ہے،