Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanشہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے الرٹ ہیں ڈی آئی...

شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے الرٹ ہیں ڈی آئی جی آپریشنز


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے الرٹ ہے قانون شکن عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں پولیس آپریشنز ونگ نے عید الفطر کے ایام میں شہریوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھی بھرپور کریک ڈاؤن کیا۔لاہورپولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرگرم عمل ہے اور ان کیخلاف تادیبی کاررائیاں کی جا رہی ہیں۔ سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ عید کی تعطیلات کے دوران آپریشنز ونگ پولیس نے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 24گینگز کے 53ممبران گرفتار کئے۔ملزمان سے 43لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ برآمد ہونے والے سامان میں 31موٹر سائیکلیں، 26موبائل فونز، 2لاکھ 21 ہزار روپے نقدی شامل ہے  اشتہاری و عادی مجرمان کیخلاف بھی بھرپور کریک ڈاؤن کیا گیا دوران ریڈز 96 اشتہاری ملزمان، 44عادی مجرمان اور 336 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں کے دوران 113مقدمات درج جبکہ 114ملزمان گرفتار کئے گئے  ملزمان سے 77کلو گرام سے زائد چرس، 570 گرام آئس، 890 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔اسلحہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالے99ملزمان گرفتار ہوئے ملزمان سے 5رائفلز، 4بندوقیں، 84پسٹلزاور سینکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں۔

 ڈ۔پتنگ بازی کے تدارک کیلئے پولیس کی سپیشل ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔ شہری پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے اپنے بچوں کو باز رکھیں۔ اپنی چھت کو کسی بھی صورت پتنگ بازی کے لئے استعمال نہ ہونے دیں۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی میں لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔

گداگروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 213ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ملزمان میں 207مرد اور5خواتین گداگر شامل ہیں۔ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 15مقدمات بھی در ج کئے گئے۔ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 29ملزمان کوگرفتار کیا گیا۔کارروائیوں کے دوران 48پتنگیں اور 24پرخی و پنی ڈور برآمد کی گئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں