Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanشہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیز  ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار...

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیز  ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار  بارش



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائدکے مختلف علاقوں میں تیز  ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار  بارش جاری ہے۔شہر کے مختلف علاقوں آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، طارق روڈ، پی ای سی ایچ ایس اور اطراف کے علاقوں میں بارش ہو رہی ہے۔گلشن معمار، ملیر، ائیرپورٹ اور گلستان جوہر  میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارشں ہورہی ہے۔

ڈیفنس ، ایف بی ایریا اور بفر زون میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔بارش کے ساتھ گرج چمک اور  تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔موسمیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق جس سسٹم کے تحت کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں میں بارش ہورہی ہے، وہ  بھارتی گجرات سے آرہا ہے۔گجرات کے شہروں احمد آباد، اور سورت میں تیز موسلادھار بارش پچھلے 12 سے 14 گھنٹوں سے جاری ہے۔ بھارتی حکومت نے ریڈ الرٹ  بھی جاری کردیا ہے۔احمد آباد میں 24 گھنٹوں میں رواں مون سون کی سب سے زیادہ 6 انچ تک بارش برس چکی ہے۔ بھارتی شہر بڑودہ میں سب سے زیادہ 270 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں